ابنا: عراق میں امریکی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فرینک ہلمک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عراق میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہوکر آٹھ ہزار ہو گئی ہے اور افواج کا انخلاء ماہ دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکام کے ساتھ کئے گئے سمجھوتے پر عمل درآمد شیڈول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر چکا ہے۔ واضخ رہے کہ امریکہ نے اپنی فوجیں عراق میں تعینات رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن عراقی حکومت اور عوام نے امریکی کوشش وں کو ناکام بنادیا۔........ /169
8 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282959
عراق میں امریکی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فرینک ہلمک نے کہاہے کہ عراق میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہوکر آٹھ ہزار ہو گئی ہے اور افواج کا انخلاء ماہ دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔